وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنیوالا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کے دوران مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے وین کو روک کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور نے غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر نصب کر رکھا تھا، جو ٹریفک حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔