سیالکوٹ :پٹرول کی دکانوں ، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر کارروا ئی

 سیالکوٹ :پٹرول کی دکانوں ، غیر قانونی  گیس ری فلنگ کرنے پر کارروا ئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی منی پٹرول شاپس اور ایل پی جی کی غیر قانونی ڈی کینٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

سول ڈیفنس آفیسر خالد حسین کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس روزانہ کی بنیاد پر ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے ۔ آپریشن کے دوران ایک ڈسپنسر مشین اور 10 ڈی کینٹنگ مشینیں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ متعلقہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں