ارتالی ورکاں میں قتل ہونیوالا نوجوان سپرد خاک،باپ بیٹے پر مقدمہ
تتلے عالی ،نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر )ارتالی ورکاں میں فائرنگ سے قتل ہونیوالے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
مقتول وقاص کے بھائی خرم شہزاد کی مدعیت میں ملزموں سرفراز عرف عامر فقیر اور اس کے والد اشرف فقیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقتول وقاص اپنے ساتھیوں ظفر علی اور لیاقت علی کے ہمراہ گلی سے گزر رہا تھا کہ ملزم باپ بیٹا سامنے آ گئے ،مبینہ طور پر اشرف نے اپنے بیٹے کو وقاص کو قتل کرنے کا کہا جس پر عامر نے فائرنگ کر دی شدید زخمی ہونیوالے وقاص کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔