وارداتیں جاری، شہری لاکھوں کی نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

 وارداتیں جاری، شہری لاکھوں کی نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

ندیم سے 4 لاکھ اورعقیل سے ساڑھے 3لاکھ نقدی،موبائل چھین لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے لو ئر مال کے علاقہ میں ندیم سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ہاشم سے 3 لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل ،سبزہ زار میں علمدار سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ،نواب ٹاؤن میں عقیل سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل جبکہ شالیمار میں غضنفر سے 2لاکھ 60ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور مناواں سے 2گاڑیاں جبکہ شفیق أٓباد ،شادمان اور اچھرہ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں