تھانہ غالب مارکیٹ میں شہری پرمبینہ تشدد ،3اہلکار معطل
ڈی آئی جی نے انچارج انویسٹی گیشن سونیا ناہید کو کلوز ٹو ہیڈکوارٹر کر دیا ایس پی انویسٹی گیشن کو 7 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں زیر حراست شہری عمیر رئیس پر پولیس کا مبینہ تشدد ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا نوٹس، واقعہ کی انکوائری کا حکم،انچارج انویسٹی گیشن سونیا ناہید کو کلوز ٹو ہیڈکوارٹر جبکہ اے ایس آئی ارشد، ہیڈ کانسٹیبل ریحان اور کانسٹیبل شہباز کو معطل کر دیاگیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز ورائچ کو ہدایت کی ہے کہ 7 روز کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں ، شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،انکوائری میرٹ پر مکمل کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔