نوجوان کے قتل کے 2ملزم بھائی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیفنس سی کے علاقے میں نوجوان کے بہیمانہ قتل میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ،گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔