ساندہ:کم عمر لڑکا اغوا ، تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
تشدد سے حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،جانبر نہ ہوسکا،ملزم فرار والد رضوان کی مدعیت میں اغوا، تشدد،قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے ساندہ میں کم عمر لڑکے کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ تشدد سے مغوی کی حالت خراب ہوئی تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے ،مقتول کے والد رضوان کی مدعیت میں پولیس نے اغوا، تشدد اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ متاثرہ بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں جبکہ مقتول کے والد نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے ۔