درجن وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 6شہریوں کو لوٹ لیا
عنصر 3 لاکھ، عابد 2لاکھ65ہزار اور عمران 2لاکھ نقدی سے محروم غازی آباد اور دیگر علاقوں سے 3 گاڑیاں، 3 موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی درجن وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں عنصر سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ میں عابد سے 2لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں طاہر سے 2لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون ،گلشن اقبال میں اکرم سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں بابر سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ باغبانپورہ میں عمران سے 2لاکھ روپے اور موبا ئل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے غازی أٓباد،کوٹ لکھپت اور مانگامنڈی سے 3 گاڑیاں جبکہ برکی، ریس کورس اور نشترکالونی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔