ننکانہ:2خواتین نے تیزاب پی لیا، 1دم توڑ گئی

ننکانہ:2خواتین نے  تیزاب پی لیا، 1دم توڑ گئی

ننکانہ صاحب(خبر نگار )ننکانہ صاحب کے علاقوں میں دو خواتین نے مبینہ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا، جن میں سے ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ دوسری کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

تھانہ مانگٹانوالہ کے گاؤں ٹوری قاسم کے رہائشی نوید احمد کی بیوی امبرین بی بی نے مبینہ طور پر خاوند سے جھگڑے کے بعد تیزاب پی لیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ امبرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکی۔ تھانہ صدر ننکانہ کے علاقے لاڈو آنہ میں آصف کی36سالہ بیوی صائمہ بی بی نے بھی مبینہ گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا ،حالت غیر ہونے پر اسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیاگیا، جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں