پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔کسی انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدی کا انٹرویو اور ویڈیوبنانے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔۔۔
آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔جاری مراسلہ کے مطابق عدالت عالیہ نے گزشتہ سال ملزموں کے انٹرویوز سے روکا تھا،شہریوں کے عزت وقارکو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے ،قیدیوں کے الیکٹرنک و سوشل میڈیا پر آنے سے فیملیز کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،آئندہ کسی بھی جیل میں کسی بھی قیدی کی ویڈیو ریکارڈ یا انٹرویو نہیں کروایا جائے گا،انٹرویو یا ویڈیو سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔