چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم
مبشر سوا 5لاکھ، خالد سے 5لاکھ،دانش کے پونے 6لاکھ چھن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں مبشر سے 5لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں خالد سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں دانش سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جبران سے 4 لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں رمیز سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مصری شاہ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا انارکلی اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔