پشاور:اے این پی ملائشیا کے صدر اپنے حجرے میں قتل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ملائشیا کے صدر عبدالرحمن کو نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے الف خان آباد میں حجرے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورفرار ہوگئے ،
تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، عبدالرحمن ایک ہفتہ قبل ملائشیا سے واپس آئے تھے ۔