جڑانوالہ روڈ پر حادثہ،خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جڑانوالہ روڈ پر حادثہ،خاندان کے 3 افراد جاں بحق

موٹر سائیکل ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر روڈکی دوسری سائیڈ پر جا گری 14 چک کے رہائشی بھائی ابراہیم ، طیب اور کزن فیضان ویگن تلے کچلے گئے

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )فیصل آباد روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے المناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیدوالہ 14 چک کے رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیصل آباد جا رہے تھے کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹ گیااور موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ کی دوسری سائیڈ پر جا گری۔دوسری سمت سے آنیوالی تیز رفتار ویگن نے سڑک پر گرنے والوں فلک شیر کے بیٹوں ابراہیم اور طیب سگے بھائی جبکہ کزن فیضان ولد غلام محمد کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ایک ہی گھر کے 3 نوجوانوں کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوارہوگئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں