وانا میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

وانا میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جاں بحق ہونیوالوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ، زخمی ہسپتال منتقل فائرنگ ملک آدم اور خیال کامرانی گروپ میں ہوئی، علاقے میں کشیدگی

جنوبی وزیرستان (نمائندہ دنیا) وانا کے علاقے گل کچ میں اراضی تنازع پر فریقین ملک آدم خان اور خیال کامرانی گروپ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ، واقعہ تھانہ توئی خلہ کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے تھا ۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد عالم ولد نعمت، نعمت، سیدو ولد اللہ نور اور سیدو خان کامرانی کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے  والے دو افراد کو وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مکینوں کے مطابق علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں