18 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے پولیس نے 18 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنیوالا سفاک ملزم سوتیلا باپ گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنانیوالے ملزم شاکر کو قابوکر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم نے لڑکی کو دم کروانے کے بہانے گھر سے ہوٹل کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments