جعلی دستاویزات پر بیلجیم جانے کی کوشش ، مسافر گرفتار
منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ثنا اﷲنے اٹلی میں ایجنٹ سے 75لاکھ کا معاہدہ کیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بروقت کارروائی، بیلجیئم جانیوالا مسافر جعلی دستاویزات سمیت پکڑا گیا۔ پرواز FZ-338کے ذریعے بیلجیئم روانہ ہونے والے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ثنا اﷲ کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کر دیا گیا۔ سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس میں جانچ پڑتال کے دوران پاکستانی پاسپورٹ، بیلجیئن ویزا اسٹیکر اور ای پروٹیکٹر جعلی اور جعل سازی شدہ قرار۔ جدید آلات کی مدد سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ نمبر CF2745853، بیلجیئن ویزا اور ای پروٹیکٹر کی نشاندہی، ایف آئی اے نے مؤثر کارروائی کی۔ مسافر نے انکشاف کیا کہ اٹلی میں مقیم ایجنٹ علی مظفر نے بیلجیئم ورک ویزا دلوانے کے نام پر 75 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا۔ مسافر کے مطابق مختلف بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے تقریباً 55 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے گئے ۔