کم عمر لڑکی کی شادی کروانے کی کوشش، دولہا سمیت 3گرفتار
بستی لالیاں والی میں 34سالہ عامر کی شادی 15سالہ زنیرہ سے کرائی جا رہی تھی رخصتی سے قبل چھاپہ ،دلہن اور دولہا کے والد پکڑے گئے ،نکاح خواں فرار ہوگیا
وہاڑی (اے پی پی) وہاڑی کے تھانہ گڑھاموڑ پولیس نے نواحی علاقے چک نمبر 106 ڈبلیو بی کی بستی لالیاں والی میں 15 سالہ کم عمر لڑکی کی مبینہ شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 34 سالہ دولہا، اس کے والد اور دلہن کے والد کو گرفتار کر لیا، جبکہ دلہن، اس کی والدہ اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق 92 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد عامر بھٹی کی شادی کم عمر لڑکی زنیرہ سے کرائی جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رخصتی سے قبل شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن، اس کی والدہ اور نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔