سرگودھا:ویگو ڈالہ اور کار میں تصادم ریٹائرڈ ایس پی اہلیہ سمیت جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 36 شمالی کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالہ اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اور ان کی اہلیہ عرفانہ امتیاز موقع پر جاں بحق ہو گئے ،
جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی امتیاز علی شاہ اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد سے سرگودھا کے علاقے حیدر آباد ٹاؤن میں اپنے عزیز کے گھر آ رہے تھے کہ 36 شمالی کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی،امتیاز علی شاہ اور ان کی اہلیہ عرفانہ امتیاز موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔