ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا گیا

ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

ڈیفنس میں قیصر سے 4لاکھ روپے اور موبال فون,فیصل ٹاون میں سعید سے 3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں منصور سے 3لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں فدا حسن سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں فرحان سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,کوٹ لکھپت کے علاقے میں فاہد سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ظفر سے 2لاکھ 50ہزار, گلشن اقبال میں اظہر سے 2لاکھ اور موبائل فون,سمن آباد میں شہزاد سے 1لاکھ 70ہزار اور موبائل فون, جوہرٹاون میں عباد اللہ سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گڑھی شاہو،کوٹ لکھپت اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مزنگ سندر، برکی اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں