اوکاڑہ: گھر میں ماں اور 3 بچوں کی پرسرار موت لاشیں برآمد

اوکاڑہ: گھر میں ماں اور 3 بچوں کی پرسرار موت لاشیں برآمد

مرنیوالوں میں فضاء بی بی، اس کے جڑواں بیٹے 7سالہ جنید اور داؤد،10سالہ بیٹی دعا فاطمہ شامل ہے جسموں پر تشدد یا زخم کے نشانات نہیں ملے ، گھر کا سربراہ ریاض وقوعہ کے وقت وہاں نہیں تھا:پولیس

اوکاڑہ،لاہور (خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں گھر کے اندر ماں اور اس کے 3کمسن بچوں کی پراسرار موت، بند کمرے سے لاشیں برآمد ہوگئیں،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ راوی کی حدود میں واقع گاؤں جندراکہ میں ایک گھر کے بند کمرے سے خاتون فضاء بی بی، اس کے جڑواں بیٹوں 7 سالہ جنید اور داؤد جبکہ 10 سالہ بیٹی دعا فاطمہ کی لاشیں  برآمد ہوئی ہیں، اطلاع ملنے پر تھانہ راوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خاتون اور بچوں کے جسموں پر تشدد یا زخم کے ظاہری نشانات نہیں پائے گئے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ ریاض عرف گلو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے اور وہ وقوعہ کے وقت گھر موجود نہیں تھا ، تحقیقات جاری ہیں، فی الحال موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی،اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں