چوہنگ:50سالہ شخص مین ہول میں گرکر جاں بحق
متوفی کی شناخت اللہ داد کے نام سے ہوئی جو سمن آباد کا رہائشی تھا پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں 50سالہ شخص مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی، ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں 50 سالہ شخص مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی شناخت اللہ داد کے نام سے ہوئی، جو سمن آباد لاہور کا رہائشی تھا۔