وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان سے محروم
ڈاکوئوں نے ادریس سے ساڑھے 5لاکھ ، خیام سے 4لاکھ چھین لئے غالب مارکیٹ سے صداقت ، باٹاپور سے جواد کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔شاہدرہ ٹائون میں ادریس سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں سلطان سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں مجید سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں یاور سے 4لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں خیام سے 4لاکھ روپے موبائل فون ، ستوکتلہ میں امین سے بیس ہزار روپے ، چوہنگ میں فیصل سے دس ہزار روپے ، اچھرہ میں اجمل سے پانچ ہزار روپے ، جنوبی چھاؤنی میں عارف سے دس ہزار روپے ، کاہنہ میں عاطف سے پانچ ہزا رروپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ غالب مارکیٹ سے صداقت ، باٹاپور سے جواد اور گڑھی شاہو سے فہیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔