ننکانہ: 4سالہ بچی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل

ننکانہ: 4سالہ بچی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل

خانیوال سے مہمان آئی بچی4روز قبل لاپتہ ہوئی، لاش نہر سے مل گئی مرکزی ملزم مقتولہ کی ماں کا کزن فیصل نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

 ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل، لاش 4روز بعد نہر سے ملی، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا جو مقتولہ بچی کی ماں کا کزن ہے ۔ خانیوال کی رہائشی اقرا بتول بچوں سمیت اپنے ماموں اسحاق محمود کے پاس واربرٹن کے قریبی علاقے ڈیرہ اعظم کھوکھر میں آئی ہوئی تھی، چار روز قبل اس کی 4 سالہ بیٹی اچانک لاپتہ ہوگئی جس کا مقدمہ تھانہ واربرٹن میں درج کیا گیا،اغوا ہونیوالی ننھی بچی کی لاش گزشتہ روز قریبی نہر سے مل گئی ،جسے ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پولیس نے نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور مرکزی ملزم فیصل سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فیصل کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔گرفتار مرکزی ملزم فیصل مقتولہ کی ماں کاماموں زاد ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں