سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنیوالے 2 افراد گرفتار

سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنیوالے 2 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو اپنے کاروباری پوائنٹس پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام کئے ہوئے پایا گیا۔ جو کسی بڑی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے دونوں افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں