ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چک نمبر 381 ج ب (کاہلواں) کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ کے رہائشی منیر احمد اور محمد اقبال ٹریکٹر ٹرالی پر سوار جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں منیر احمد ٹریکٹر کے نیچے دب کر شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ محمد اقبال زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔