کینٹ : دورانِ گشت ملزم سے ناجائز پستول برآمد، مقدمہ درج

 کینٹ : دورانِ گشت ملزم سے  ناجائز پستول برآمد، مقدمہ درج

راہوالی (نمائندہ دنیا) کینٹ پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کے قبضے سے ناجائز پستول برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او کینٹ قمرالزمان کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد جاوید نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ریلوے روڈ، نزد ڈاکخانہ، گشت کے دوران محمد علی سکنہ مین بازار، کو مشکوک جان کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور کا ناجائز پستول برآمد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...