ٹھیکریوالا: 2 ملزم گرفتار، اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

ٹھیکریوالا: 2 ملزم گرفتار، اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

ملزم وسیم سے 1250 گرام اور عبدالروف سے 1250 گرام ہیروئن برآمد کی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر اڑھائی کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا کی سربراہی میں اے ایس آئی عدنان قیصر بسرا نے خفیہ اطلاع پر چک 71 ج ب سرلی کے قریب ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم اکرم، سکنہ چک 89 ج ب رتنہ، کے قبضے سے تلاشی کے دوران 1250 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں اے ایس آئی کاشف محمود نے چک 70 ج ب منصوراں عباس روڈ کے قریب ملزم عبدالروف، سکنہ چک 90 ج ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھی 1250 گرام ہیروئن برآمد کی۔پولیس نے دونوں ملز موں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...