11وارداتیں، شہری ساڑھے 16 لاکھ نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

11وارداتیں، شہری ساڑھے 16 لاکھ نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

ڈاکوؤں نے شفیق آباد میں 5لاکھ ،ہڈیارہ میں 2لاکھ نقدی اور موبائلز چھینے گڑھی شاہو ،اکبری گیٹ ، اقبال ٹاؤن سے 3 شہریوں کی موٹرسائیکلیں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں، شہریوں کو ساڑھے 16لاکھ نقدی، موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شفیق آباد کے علاقہ میں کاشف سے 5لاکھ روپے اور موبائل ، کاہنہ میں رفعت سے 3لاکھ 86 ہزار روپے اور موبائل ، گجرپورہ میں جمیل سے 3لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل ،ہڈیارہ میں مکرم سے 2لاکھ روپے اور موبائل ،لوہاری میں الماس سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اورموبائل ،کوٹ لکھپت میں دانش سے 15 ہزار روپے اور موبائل ،نصیرا ٓباد میں مطلوب سے 10 ہزار روپے اور موبائل،نواں کوٹ کے علاقے میں فہیم سے 7 ہزار روپے اور ایک موبائل چھین لیا ۔دریں اثناء گڑھی شاہو سے ارشاد ،اکبری گیٹ سے ماجد اور اقبال ٹاؤن سے اکمل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...