موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 راہگیر زخمی
کوئٹہ (کرائم رپورٹر) تربت بازار میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔۔۔
دھماکے سے متعدد دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ،گزشتہ روز تربت بازار میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا ،ٹی فورسز کی گاڑی کے گزرتے وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3 راہگیر زخمی ہوگئے اور 4 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments