ہربنس پورہ :کارراہگیروں کو کچل کردرخت سے ٹکراگئی،5جاں بحق

ہربنس پورہ :کارراہگیروں کو کچل کردرخت سے ٹکراگئی،5جاں بحق

فتح گڑھ کے قریب تیزرفتار کاربے قابوہوگئی،مرنیوالوں میں 2راہگیر شامل کار سوار تینوں نوجوان ائیرپورٹ سے واپس آ رہے تھے ، وزیراعلی ٰ کا اظہار افسوس

لاہور(کرائم رپورٹر،دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر راہگیروں کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی،3نوجوان کار سواروں سمیت 5افراد جاں بحق،1بچہ زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق  ہربنس پورہ فتح گڑھ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کرراہگیروں فتح گڑھ کے رہائشی 20 سالہ عبدالرحمن اورتاج پورہ کے رہائشی 18 سالہ مزمل کو کچلتے ہوئے نہر کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور 19 سالہ جاوید عبدالجمیل، اس کا ساتھی 17 سالہ نعمان زاہد اور 18 سالہ فرقان عباس بھی دم توڑ گیاجبکہ کارسوار 11سالہ بچہ ایان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جبکہ جاں بحق پانچوں نوجوانوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔بعدازاں لواحقین نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد لاشوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار بی بلاک کے رہائشی فرقان اور نعمان چچا زاد بھائی تھے جبکہ جاوید ولد عبدالجمیل اور 11سالہ ایان سیالکوٹ سے سبزہ زار بی بلاک میں واقع گھر مہمان آئے تھے ۔لواحقین کے مطابق نعمان، فرقان ، جاوید اور ایان چاروں بچے گھر بتائے بغیر گزشتہ روز صبح 4 بجے گاڑی چوری چھپے لے کر نکلے اور دو گھنٹے بعد صبح 6 بجے حادثہ ہوگیا ۔لواحقین نے بتایا کہ نعمان اور فرقان کے ماموں رزاق دو روز قبل ہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے اور گزشتہ روز ہی ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ۔ لواحقین کے مطابق متوفی نعمان کے والد بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کے آنے پر فرقان اور نعمان کی تدفین کل پیر کے روز ہوگی جبکہ جاوید کی لاش کو ورثا سیالکوٹ لے گئے ۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کار حادثے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...