سمندری: بس کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
سمندری (نمائندہ دنیا) بس کی ٹکرسے دو موٹر سائیکلوں کوٹکرسے ایک نوجوان جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،
حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ عبیدالرحمٰن موقع پر جاں بحق جبکہ 22 سالہ فیاض احمد شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments