جڑانوالہ :ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے

جڑانوالہ :ناجائز منافع خوری کے خلاف  کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ محسن مظہر نے ناجائز منافع خوری اور مقررہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

 کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔اس موقع پر چیف آفیسر محسن مظہر نے کہا کہ شہریوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ مقررہ اور مناسب نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...