نارنگ:چچی نے یتیم بھتیجے کو پھانسی دیکر قتل کردیا

نارنگ:چچی نے یتیم بھتیجے کو پھانسی دیکر قتل کردیا

مہناز نے سمیر کی جان لیکر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ملزمہ نے بچانے آئے مقتول کے بہن بھائیوں کو کمرے میں بند کردیا

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں ملک پور میں مبینہ طور پر چچی نے محلے دار سمیت دیگر افراد کے ساتھ ملکریتیم بھتیجے کو پھانسی دیکر قتل کردیا،واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے اور مقتول کے جنازے کا مسجد سے اعلان نہ کروانے کا بھی الزام ،پولیس نے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تھانہ نارنگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نواحی گاؤں ملک پور میں خاتون مہناز نے پڑوسی مدثر شاہ و دیگر ملزموں کیساتھ مل کر اپنے یتیم بھتیجے سمیر کے گلے میں رسا ڈالا۔

شور کی آواز سن کر مقتول کے سوئے ہوئے بہن بھائی بیدار ہوگئے اور انہوں نے بھائی کو مبینہ طور پر تڑپتے دیکھ کر شور مچادیا ، ملزموں نے انہیں دھمکاکر مبینہ طور پر کمرے میں بند کردیا۔ تقریباً 12 گھنٹے بعد قریبی رشتہ دار نے آکر انہیں کمرے سے باہر نکالا اور بتایا کہ مہناز کے مطابق سمیر نے خودکشی کرلی ہے ۔تاہم مقتول کی بہنوں عشمل ، نمرہ اور بھائی زوہیب نے مبینہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے رشتہ داروں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ درخواست گزار بہن عشمل کے مطابق ملزموں نے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر تدفین پر زور دیا اور مسجد سے جنازے کا اعلان بھی نہیں ہونے دیا۔ نارنگ پولیس نے مقتول سمیر کی چچی مہناز، مدثر شاہ سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...