ننکانہ :نوجوان کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا

ننکانہ :نوجوان کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا

ننکانہ :نوجوان کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گڑھے میں دبائی لاش برآمد، پولیس نے نامزد 3ملزموں کو گرفتار کرلیا

 ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ میں نوجوان کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کرکے لاش گڑھا کھود کر چھپادی، پولیس نے 3 مبینہ ملزموں کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔ تھانہ بڑا گھر کی حدود کے چک نمبر 7۔59غربی سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان طارق علی کی لاش زرعی ٹیوب ویل کے قریب گڑھا کھود کر دفن کی ہوئی حالت میں برآمد ہوگئی ، جسے پولیس نے  قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق طارق علی کو 29 اگست کی رات گھر کے باہر سے موٹر سائیکل سوار افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ،جس پر پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتول کے بھائی خالد محمود کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیاتھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں نامزد 3 ملزموں حمزہ گھمن، واجد آرائیں اور اویس موچی کو گرفتار کرلیا ، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...