سیالکوٹ:اوور سیز پاکستانی کے گھر کروڑوں روپے کا ڈاکہ

 سیالکوٹ:اوور سیز پاکستانی کے گھر کروڑوں روپے کا ڈاکہ

قاسم کے گھر سے 5ڈاکو ساڑھے 3کروڑ کا سونا ،95ہزار ریال ،1لاکھ روپے لوٹ کرفرار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ میں ڈاکو گھر سے کروڑوں روپے کا سونا،غیرملکی اور پاکستانی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ چَک ہَڑو میں5ڈاکو بیرون ملک مقیم ملک علی قاسم کے گھرداخل ہوئے ،سوئے ہوئے افراد کے کمرے کوباہرسے بند کردیا اور الماریوں سے ساڑھے تین کروڑ روپے کا سونا، 95 ہزارسعودی ریال اور  ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے ۔سی سی ٹی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گھرمیں داخل ہوتے دیکھاجاسکتاہے ۔متاثرہ خاندان نے آئی جی عبدالکریم اور آر پی او گوجرانوالہ خرم حیدر سے نوٹس لے کر ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...