شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
موٹر سائیکل سوار وں انور اور علی احمد نے شہزاد حسین کو لوٹا ، تفتیش جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے 46 لاکھ رقم نکلوانے والے شہری شہزاد حسین کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے سراغ لگا کر ملز م انور اور علی احمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملز موں سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments