متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

فاروق سے سوا 4لاکھ، عظیم سے 4لاکھ، ثمر سے ساڑھے 3لاکھ ، عزیز سے 3لاکھ چھینے ڈیفنس بی سے شہزاد،ٹبی سٹی سے انعام اور نشتر کالونی سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ڈاکوئوں نے سندر میں فاروق سے 4لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں عظیم سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں ثمر سے 3 لاکھ 55ہزار روپے  اور موبائل فون، ہڈیارہ میں شرجیل سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں عزیز سے 3لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان ،گجر پورہ میں ریحان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر کے علاقے میں عرفات سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھینا۔ڈیفنس بی سے شہزاد،ٹبی سٹی سے انعام اور نشتر کالونی سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...