5مبینہ مقابلے :ڈکیتی و قتل کے 2 ملزم ہلاک
35 مقدمات میں ملوث ملزم حماد واہنڈو ،مبین سیالکوٹ میں مارا گیا لاہور شفیق آباد میں ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالا ملزم اور 2پولیس اہلکار زخمی
لاہور ،کامونکے ،سیالکوٹ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)گوجرانوالہ کے علاقوں میں 4مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ڈکیتی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اور دورانِ ڈکیتی محنت کش کو قتل کرنیوالا مبینہ ملزم ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ واہنڈو کے علاقے میں پولیس ناکہ پر مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نواں پنڈ گوجرانوالہ کے حماد عرف مادو کے نام سے ہوئی، جو اقدام قتل، راہزنی، چوری، موٹر سائیکل چوری اور پولیس مقابلوں سمیت 35 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ملزم اعجاز عرف مادی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔تھانہ اروپ کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم غلام قمر عرف عابد کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی تو ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار کی کوشش کی تاہم اسے فائرنگ تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
جنوری 2025 میں تھانہ کینٹ سیالکوٹ کی حدود میں لوڈر ڈالے پر سوار محنت کش کو دورانِ ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبین بشارت سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم قتل کے تین مقدمات کے علاوہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے 60 سے زائد مقدمات میں ملوث رہا،ادھر لاہور میں شفیق آباد کے قریب ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی، اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ تعاقب کرتے ہوئے 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ،پولیس نے ناکہ بندی کردی جس پر زخمی ملزم کو فرارکا راستہ نہ ملنے پر اس نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی کال کردی، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ زخمی مظلوم شہری نہیں بلکہ ڈاکو ہے جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دوسرا ساتھی اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments