قصور : کار کی ٹکر نامعلوم شخص جاں بحق
قصور (خبرنگار،نمائندہ دنیا) قصور کے اٹھیل پور سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک راہگیر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار کر روند ڈالا،سر پر شدید چوٹ آنے سے راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد پولیس کی موجودگی میں لاش بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کردی۔ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments