قصور : دو گروپوں میں تصادم، معمر شخص قتل
قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی علاقے گرین ٹاؤن میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 62 سالہ بزرگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
واقعہ پرانی رنجش کے باعث پیش آیا، دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں عبدالستار گروپ کا عبدالستار موقع پر دم توڑ گیا، اسی گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments