کوہاٹ:سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ، 4افرادجاں بحق
کوہاٹ(دنیا نیوز)کوہاٹ میں سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اتوار کو تھانہ گمبٹ کی حدود میں دربو کچ کے علاقے میں پیش آیا،جہاں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائن کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر امجد آفریدی اور قیصر گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب سے 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ ایک راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments