مارکیٹ میں اور دوران سفر دو افراد کی جیبوں کا صفایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں شہری اور رکشے میں سفر کرنیوالا مسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ ریلبازار کے علاقے میں زاہد نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے رفو چکر ہوگئے ۔ بشارت تھانہ صدر کے علاقے میں رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ جیب تراش جیب میں سے نقدی اور موبائل نکا ل کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments