چنیوٹ:منشیات فروش گرفتار 1600 گرام چرس برآمد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران خان اور سب انسپکٹر نوید احمد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محلہ دلخوشاب سے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments