نوشہرہ ،مسلح نقاب پوش ملزموں نے 3پولیس اہلکا ر وں کو اغوا کر لیا

نوشہرہ ،مسلح نقاب پوش ملزموں  نے 3پولیس اہلکا ر وں کو اغوا کر لیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ نظام پور کوہاٹ روڈ پر پیران بالا میں 3 پولیس اہلکاروں کو مبینہ طورپر اغوا کرلیا گیا۔

ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں  میں تھانہ نظام پور کے محرر ہیڈکانسٹیبل نعیم اللہ،کانسٹیبل نور الاسلام اور کانسٹیبل عامر خان شامل ہیں۔ نقاب پوش مسلح ملزموں نے ان اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور وائر لیس سیٹ بھی چھین لیے ، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن جا ری ہے ، تاحال کسی کالعدم تنظیم یا گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...