شناختی ڈیٹا فراڈیوں کو فراہم کرنے والا بینک منیجر گرفتار

شناختی ڈیٹا فراڈیوں کو فراہم  کرنے والا بینک منیجر گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ، آئی این پی) این سی سی آئی اے نے شہریوں کا شناختی ڈیٹا آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کو فراہم کرنے والے بینک منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نادرا کے ویری سِس نظام تک اپنی رسائی استعمال کرتے ہوئے شہریوں کا حساس ریکارڈحاصل کرتا اور چند سو روپے فی ریکارڈ کے عوض آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کو فراہم کرتا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتاتا کہ گرفتار ملزم عرفان اشرف عارفوالا میں ایک بینک برانچ میں آپریشنز منیجر تعینات تھا۔ تحقیقات کے مطابق اسے فیس بک پر ویریفکیشن افسر کی ملازمت کا اشتہار ملا، جس کے بعد اس نے یہ کام شروع کیا اور شہریوں کی شناختی معلومات آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کو فراہم کرنے لگا۔ملزم کی ڈیٹا حاصل کرنے والے افراد سے بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ اسے کام کے عوض آن لائن ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم زیادہ تر عمر رسیدہ اور وفات پا جانے والے شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرتا تھا اور یہ معلومات آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کو فراہم کرتا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں جاری تفتیش کے دوران ادائیگیوں،آن لائن اکاؤنٹ اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...