کامونکے :نوکری سے نکالنے پر ویٹر کا ہوٹل منیجر کو اغوا کر کے تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نوکری سے نکالنے کی رنجش پر ویٹر نے ساتھیوں کی مدد سے ہوٹل منیجر کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
نواحی گاؤں آدوھورائے کے ہوٹل منیجر بلال نے ناقص کارکردگی پر اپنے گاؤں کے ویٹر شاہ زیب مسیح کو نوکری سے نکال دیا جس کی رنجش پر شاہ زیب نے بلال حیدر کو اغوا کرلیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر تعمیر مکان میں لیجاکر نامعلوم ساتھیوں سے ملکر تشدد کانشانہ بنایا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments