گرین ٹاؤن:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1شخص قتل
مقتول کسی کام کی غرض سے وکیل کے دفتر آیاتھا،پولیس موقع پرپہنچ گئی مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، واقعہ کی تحقیقات جاری :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے عمر چوک میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر میں فائرنگ سے 46 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عابد، جو گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا، کسی کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر آیا تھا، جہاں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات اور ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments