ریڈ بک کا مطلوب ترین انسانی سمگلر بلال ایئر پورٹ پرگرفتار
اسلام آباد امیگریشن نے ملزم کو ایف آئی اے سی سی گجرات کے حوالے کر دیا
گوجرانوالہ ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر ،نمائندہ دنیا )ریڈ بک کا مطلوب ترین انسانی سمگلر بلال احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار، انٹرپول ریڈ نوٹس بھی جاری تھا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ریڈ بک آف ہیومن ٹریفکرز 2025 میں شامل مطلوب ترین انسانی اسمگلر بلال احمد ولد محمد ارشاد، سکنہ گوجرانوالہ کو 14 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کو ایف آئی اے سی سی گجرات نے ریڈ بک میں شامل کیا تھا اور وہ سیریل نمبر 81، صفحہ نمبر 98 پر درج ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم پرواز SV-726 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) میں اس کے نام پر الرٹ سامنے آ گیا۔ الرٹ کے مطابق ملزم ریڈ بک کا مطلوب ترین انسانی اسمگلر ہے اور ایف آئی آر نمبر 166/23 اور 219/23 (اے ایچ ٹی سی گجرات) میں مطلوب ہے ۔ اس پر اسلام آباد امیگریشن نے ملزم کو ایف آئی اے سی سی گجرات کے حوالے کر دیا۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے سی سی گجرات کی جانب سے انٹرپول ریڈ نوٹس بھی جاری کیا جا چکا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments