طلاق کے رنج میں سابق سسرالیوں کا حملہ، خواتین پر بھی تشدد

طلاق کے رنج میں سابق سسرالیوں کا حملہ، خواتین پر بھی تشدد

ملزمان نے محمد عثمان کے پیٹ، سینے ، پسلیوں اور کندھے پر چھریوں سے وار کئے

پیرمحل (نمائندہ دنیا )طلاق لینے کے رنج میں سابق سسرالیوں کا حملہ، چھریوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی، خواتین پر بھی تشدد، مقدمہ درج موضع درگاہی پور میں طلاق یافتہ بیٹی کا جہیز کا سامان لینے آنے والی شازیہ منظور زوجہ محمد اشرف، اس کے بیٹے محمد عثمان اور بیٹی عیشاء ناز پر محمد افتخار ولد محمد اکرم، محمد احسان سمیت چھ افراد نے حملہ کر دیا۔ ملزمان نے محمد عثمان کے پیٹ، سینے ، پسلیوں اور کندھے پر چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی، جبکہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اے ایس آئی دلدار حسین نے ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل اور خواتین کی بے حرمتی سے متعلق دفعات 324/354 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...