ٹائرپھٹ گیا،موٹرسائیکل ٹرالی سے جا ٹکرائی،4 جاں بحق
ڈیفنس فیز فور مین بلیوارڈ پر ٹائرپھٹنے سے گاڑی الٹنے سے 3افراد جان سے گئے ایک زخمی شخص ہسپتال داخل ،پنڈی سٹاپ پرموٹرسائیکل سوار عرفان چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو ذرائع کے مطابق ڈیفنس فیز 4 مین بلیوارڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کارالٹ گئی اور 2نوجوان موقع پر جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی شناخت عبدالحنان، مصطفی اور فیضان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے ،ایک زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیا ۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے پنڈی سٹاپ رنگ روڈ سروس لین میں تیز رفتار موٹر بائیک بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 32 سالہ عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments